کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان میں انڈر19ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو کپتانی اور لیڈرشپ پر لیکچر دیئے۔ کیمپ میں 26 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔کیمپ سے ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔