کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں پاکستانی کھلاڑیوں اور اسٹاف نے کیک کاٹا۔ تیسرے ون ڈے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی، اسٹار بیٹر کی سنچری کا کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے۔ بابر اعظم نے محنت کی ہے، خود پر بھروسہ کیا، وہ نیٹس میں بہت فوکس ہو کر تیاری کرتے رہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ کو پورا کیا ، ٹیم میں وسیم جونیئر کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں، وہ انجری کا شکار تھے مگر ٹیم کے ساتھ رہے۔