کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی کلین سوئپ فتح اور ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز میں بھارت کو پاکستان شاہینز کے ہاتھوں شکست پر مبارک باد دی ہے۔ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو8 وکٹ سے ہرا دیا۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان توپوں کی شاندار کرکٹ سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کلین سوئپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔