• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز: شیڈول اور کھیلوں کے مقامات کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی گیمز کے شیڈول اور کھیلوں کے مقامات کا اعلان کردیا ہے، جو 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے ۔ دوسرے صوبوں کے دستے چار دسمبر سے کراچی پہنچیں گے۔ ہاکی مقابلے کے ایچ اے اسٹیڈیم، ایتھلیٹکس این پی ٹی ایس سی کارساز، جمناسٹک کالج آف فزیکل ایجوکیشن، ہینڈ بال آئی بی اے ، کشتی کراچی بوٹ کلب، شوٹنگ، سیلنگ پی این کلب کورنگی، سافٹ بال، سوئمنگ ، ووشو، کے ایم سی کمپلکس، تیراندازی ڈاؤ یونیورسٹی ،باکسنگ، فٹبال، والی بال کے پی ٹی کمپلکس، گالف ڈی ایچ اے کلب میں ہونگے ۔

اسپورٹس سے مزید