• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ کی پچ گمبھیر کی ہدایت کے مطابق بنائی گئی، گنگولی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہار پر تنقید کا سامنا ہے، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں کپتان شبمن گل کی شرکت غیر یقینی ہے۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ کولکتہ کی پچ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی ہدایت کے عین مطابق بنائی گئی تھی، مگر بھارت کو یہ چھوٹا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔ گنگولی کے مطابق ٹیم کی کامیابی متوازن رویے، بہتر فیصلوں اور بنیادی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے میں ہے۔دریں اثنا شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، تاہم ان کی 22 نومبر سے گوہاٹی میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ ادھرسابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ بھارتی بیٹرز میں اسپن گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے اور یہی سب سے بڑا فرق ہے۔

اسپورٹس سے مزید