• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز چیلنج، بولنگ اور بیٹنگ میں بہتری ضروری، داسن شناکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ تین ملکی سیریز کیلئے تیار ہیں ، ہمارے دو کھلاڑی ان فٹ ہیں ، تجربہ کار کھلاڑیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنڈی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، یقین ہے سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرینگے۔ ہمیں رنز بنانے کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ پاکستان میں پہلے کھیل چکے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آج ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے ریکارڈ کو بھی دیکھیں تو ہم ہر اس ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے خلاف ہم کھیل چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید