• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 20 اضلاع 13 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ پولیو سے متاثر ہیں، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے 20 اضلاع 13 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ پولیو سے متاثرہ ہیں تاہم حکومت سندھ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔ حکومت کی کوششوں کو عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے جو پاکستان کو پولیو سے پاک قوم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیںیہ باتیں انہوں نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ کے ساتھ فالو اپ میٹنگ کے دوران کہیں۔ وزیر تعلیم سردار شاہ ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور دیگر ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیو خاتمے پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے خصوصی طور پر حساس علاقے جیسے کراچی اور دیہی اضلاع جیسے شکارپور، سجاول اور گھوٹکی ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ کیس 15 اکتوبر کو گھوٹکی سے رپورٹ ہوا تھا جبکہ تازہ ترین اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سندھ میں ٹیسٹ کیے گئے 66 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید