• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ہدایات نظر انداز، شپنگ کمپنیوں کے دفاتر ہفتے میں 6 روز کھلنے کا فیصلہ واپس

کراچی ( سہیل افضل)وزیر اعظم کی ہدایات نظرانداز، شپنگ کمپنیوں نے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو فراہم کردہ ریلف ختم کر دیا، وفاقی وزارت پورٹ اینڈشپنگ کی عدم دلچسپی کے باعث شپنگ کمپنیوں نے صرف 3 ماہ بعد ہی ہفتے کے روز دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے معمول کے مطابق شپنگ دفاتر ہفتے میں6کی بجائے 5روز کھلے رکھنے کاشیڈول بحال کر دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جولائی 2024میں کے پی ٹی کا دورہ کیا تو یہاں کاروباری برادری سے میٹنگ میں ٹریڈ باڈیز نے ڈیلیوری آڈرز تاخیر سے فراہم کئےجانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ شپنگ کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہنے سے ٹریڈ اینڈ اندسٹری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ان کے پیداواری اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ جس پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کو ہدایت جاری کہ شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں کے دفاتر کوہفتے کے 6 روز کھلے رکھنے کاانتظام کیا جائے ،وزیر اعظم کی اس ہدایت پر ایک اجلاس کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین سید سیدین رضا زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے شپنگ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حالیہ فیصلے کی تعمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال اور کاروباری کے مطالبے پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20 جولائی 2024 سے تمام شپنگ کمپنیاں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیلیوری آرڈرز (ڈی اوز) کے اجراء کے لیے ہفتے کے روز بھی آپریشنل رہیں گی،کاروباری برادری نے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی کے فیصلے سے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو بڑا ریلف ملے گا ،ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز میں کمی سے ان کی پیدا واری میں کمی ہو گی ،ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ایک عرصے سےاس کی کوشش کی جا رہی تھی، تاجروں اور صنعت کاروں کے نمائندوں نے کے پی ٹی انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں اخراجات کم ہو نگے جو کہ قبل ازیں تاخیر اور ڈیٹنشن چارجز کی مد میں ٹریڈ باڈیز کو ادا کرناپڑتے تھے ۔ ٹریڈ باڈیز نے وزیر اعظم پاکستان، فیڈرل سیکٹری بحری امور اور کے پی ٹی منیجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید