• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کےا سپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد آئندہ ماہ روس جائے گا

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان پارلیمنٹ کا ایک 7 رکنی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ روس کے دورے پر جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی چینل سے اس دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور امکانی طور پر وفد کی روانگی رواں ماہ کے آخری ہفتے 25 نومبر کو ہوگی۔ اس چار روزہ دورے میں قومی اسمبلی کے سپیکر کی اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ روس کے وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید