• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اضافی ٹیکس لگنے کی اطلاعات پر فروخت کا دباؤ، 424 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ،اضافی ٹیکس عائد ہونے کی اطلاعات پر فروخت کا دباؤ،مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں424 پوائنٹس کی کمی،53.30 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 24 ارب 16 کروڑ 51 لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی2.73 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کوآئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان پر ٹیکس وصولی ہدف حاصل نہ ہونے پر اضافی ٹیکس کی اطلاعات اور منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آئی تاہم بعد ازاں کچھ سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر صورتحال تبدیل ہو گئی اور مارکیٹ میں انڈیکس 223 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا لیکن پھر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آئی اور 100انڈیکس میں 755 پوائنٹس کی کمی سے 93 پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 423.76 پوائنٹس کی کمی سے 93224.56 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 132.85پوائنٹس کی کمی سے 29017.77پوائنٹس سے کم ہو کر 28884.93 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 119.89 پوائنٹس کی کمی سے 59708.18 پوائنٹس پر آگیا۔
اہم خبریں سے مزید