اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دئیے ، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی، نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں ، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے سے متعلق ایک کیس میں نیب انکوائری کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ ریمارکس دئیے ۔
جسٹس کیانی نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دئیے۔