• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر جامعات کا بیرون ملک تحقیقی اور تعلیمی دورے محدود کرنے کا فیصلہ

کراچی( سید محمد عسکری) صوبائی وزیر بورڈز و جامعات نے بیرون ملک تحقیقی اور تعلیمی دوروں کی حوصلہ افزائی کے بجائے انہیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے سندھ کے تمام وائس چانسلرز اور اساتذہ کا گزشتہ 3 برس کے دوران بیرون ملک جانے کی معلومات طلب کرلی ہیں۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے وزیر کے پرائیویٹ سیکرٹری کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز اساتذہ اور افسران اپنے تین برس کے سرکاری، غیر سرکاری ، آفیشل، ضروری اور ذاتی دوروں کی تفصیلات تین سال کے دوروں کی تفصیلات سات روز کے فراہم کریں تاکہ ان تفصیلات کو صوبائی وزیر کو فراہم کیا جاسکے۔ خط میں ایک چارٹ بھی منسلک کیا گیا ہے جس میں 8 کالم دیئے گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق بیشتر واپس چانسلرز اور اساتذہ تحقیقی، تعلیمی دوروں کے کے لیے بیرون ملک جاتے جہاں وہ سیمنارز، ورکشاپس میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے یہ دورے اسپانسر ہوتے ہیں تاہم محکمہ بورڈز و جامعات کو ان دوروں پر خوش نہیں ہوتا۔ وائس چانسلرز کو این او سی مشکل سے ملتی ہے اور اس میں کئی کئی ہفتے لگ جاتے ہیں اس مقصد کے لیے انھیں خوشامد اور سفارشیں کرانی پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ این او سی کا معاملہ پہلے سکریٹری بورڈز و جامعات پھر صوبائ وزیر اس کے بعد چیف سکریٹری اور آخر میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جاتا ہے جس کے بعد نوٹفکیشن کے لیے ایک بار پھر سکریٹری بورڈز و جامعات کے پاس جاتا ہے۔ یاد رہے کہ جب جامعات گورنر سندھ کے ماتحت تھیں تو وائس چانسلرز کو ایک ہی جگہ یعنی گورنرز ہاؤس سے این او سی مل جایا کرتی تھی۔
اہم خبریں سے مزید