• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی جانب سے اپنے ہی موکلین کیخلاف مقدمات پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار تشویش

کراچی ( رپورٹ : محمد منصف ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وکلاء کی جانب سے اپنے ہی موکل اور عام شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ چھان بین کے لئے سندھ بار کونسل بھیج دیا۔ عدالت عالیہ نے آبزرویشن میں کہا ہے کہ مذکورہ مقدمات وکالت کے پیشہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے صورتحال کے پیش نظر سندھ بار کونسل کی تحقیقات وکلاء کی عزت سمیت وکالت کے پیشے کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے جعلی مقدمات درج کرانے میں ملوث پائے جائے والے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ منگل کو جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر عدالت کو سخت تشویش لاحق ہوئی ہے۔ قبل ازیں آئی جی سندھ پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں وکلاء کی مدعیت میں شہریوں کے خلاف 609 مقدمات درج کروائے گیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید