• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی فنڈز فوری جاری کئے جائیں، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری نہ کرنے اور اس کے نتیجے میں ایسے منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو سب سے زیادہ روینو دینے والے صوبہ کے اہم ترین منصوبوں کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی سراسر ناانصافی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں، سینیَٹر وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک کی چاروں اکائیوں کو مساوی بنیادوں پر دیکھنا چاہیے ،بلکہ تمام صوبوں کو ملکی وسائل سے مستفید ہونے کے لیے انہیں بلا امتیاز مواقع اور تعاون فراہم کرنا بھی وفاقی حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کاکے-فور منصوبہ کراچی کی ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے انتھائی بڑی اہمیت کا حامل ہے، جسے سال 2026ع میں مکمل ہونا ہے۔
اہم خبریں سے مزید