• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل سیکٹر: سائبر حملوں، اے پی ٹی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی رپورٹ میں پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں سائبر حملوں ، اے پی ٹی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے گزشتہ روز سالانہ سائبر سیکورٹی رپورٹ جاری کی گئی جس میں سال 2023 کے دوران پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے خلاف سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے پر اثر انداز ہونے والے خطرات کی ایک حد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں فشنگ، مالویئر، ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS)، رینسم ویئر، اور اندرونی خطرات شامل ہیں۔ رپورٹ میں 2023کیلئے مخصوص حملوں کے اعداد و شمار کی تفصیل دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید