• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک‘ فنکا مائیکرو فنانس بینک کے 94.8 فیصد حصص بیچنے کی اجازت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8فیصد حصص فروخت کی اجازت دیدی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ٹی پی ایل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور فن ٹیک کمپنی ابھی پر مشتمل کنسورشیم گروپ کو فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8 فیصد حصص خریداری کی منظوری دیدی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حصص خریداری کے معاہدے پر حتمی عملدرآمد اسٹیٹ بینک کے قواعد وضوابط اور ملکی قوانین کی تکمیل سے مشروط ہے۔ جس کو مکمل کرنے کے لئے ٹی پی ایل اور ابھی کنسورشیم تمام ریگولیٹری اور قانونی ضا بطے پورے کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید