• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: ڈالر کی قیمت خرید میں 5 پیسے کمی، فروخت میں 5 پیسے اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رحجان،قیمت خرید 5پیسے کم ہو گئی جبکہ قیمت فروخت5 پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.19 روپے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.70 روپے کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5 پیسے کی کمی سے 277.80 روپے سے کم ہو کر 277.75روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 277.85 روپے سے بڑھ کر 277.90روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سے 276.95 روپے سے کم ہو کر 276.94 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 278.77 روپے سے بڑھ کر 278.83روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید