پشاور ( وقائع نگار )نشے سے پاک پشاور مہم مزید 4 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی ایچ سی وی پازیٹو کیسز کی تعداد بھی 40 تک پہنچ گئی مریضوں کے لیے ورسک روڈ پر قائم بحالی مرکز میں علاج کے انتظامات مکمل غیر سرکاری فلاحی تنظیم نئی زندگی کے ماہر ڈاکٹر کل علاج کے لئے طلب کر لیں گے موذی امراض میں مبتلا نشے کے عادی افراد میں اضافے اور اسلام آباد روانگی میں مسائل کی وجہ سے ان افراد کا علاج پشاور میں ہی کرانے کا فیصلہ، تحویل میں لئے گئے افراد میں ٹی بی مرض کے خدشہ کے پیش نظر ٹی بی کی تشخیص کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں کے زریعے موبائل ایکسرے وین کے ساتھ بحالی مراکز میں مریضوں کے چسٹ ایکسرے کئے جائیں گے تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 7 سو تک پہنچ گئی 10 افغانی بھی شامل ہیں تحویل میں لئے گئے افراد میں سے 289 پشاور سے جبکہ باقی افراد خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع اور صوبوں کے افراد شامل ہیں آپریشن کے چھٹے دن مزید 69 نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا ۔ افراد میں سے 10 ہڈیوں کے فریکچر سے دوچار افراد کو پولیس لائنز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔