• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور عوام ارسا ایکٹ میں ترمیم قبول نہیں کرینگے، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہےکہ ہم کسی سندھ دشمن منصوبے پر خاموش نہیں رہیں گے ، ہم وفاقی حکومت میں شامل نہیں،وقت آئےگا تو پیپلزپارٹی عوام کےساتھ کھڑی ہوگی اور حتمی فیصلہ کرینگے، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت سندھ اور صوبے کے عوام ارسا ایکٹ میں ترمیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،مسلم لیگ (ن)کے ساتھ پیپلزپارٹی کے مذاکرات میں معاہدہ ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی پر ہم سے مشاورت ہوگی اس معاہدے کی خلاف ورزی ہمیں قبول نہیں ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم ایک حساس معاملہ ہے اور اس موضوع پر بہت مرتبہ مباحثے بھی ہوچکے ہیں، ارسا ایکٹ کی ایک خطرناک شق کے ذریعے کہاگیاکہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی سے اسٹوریج بناسکتاہے، ارسا کا قیام پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے عمل میں آیا تھا وہ اپنے دائرہ کار سے باہر کام کس طرح کرسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ 1991کے آبی معاہدے کے تحت117ملین ایکڑ فٹ پانی کی تقسیم کی گئی،ہم نے کوٹری بیراج سے نیچے دس ملین ایکڑ فٹ پانی کا مطالبہ کیاتھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید