کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبد الکریم کو دس سال قید بامشقت پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،عدالت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے، ایسے عناصر کو سزا دینا اشد ضروری ہے، متاثرہ خاتون نے اپنے 164 کے بیان میں بھی اپنے والد کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ، دوران ٹرائل ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا،ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کے خلاف الزام کو ثابت کیا ہے،ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔