• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ہے معاملے کی مزید سماعت آئینی بینچ کے روبرو کی جائے، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی چیمبر آف کامرس عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی ،جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے کہ معاملے کی مزید سماعت آئینی بینچ کے روبرو کی جائے، کراچی چیمبر کے وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ متروکہ املاک کے بارے میں 2008 سے بل زیر التوا ہے، جس قانون کے تحت چیمبر کی عمارت متروکہ املاک میں شامل کی گئی اس قانون میں اپیل کا حق نہیں تھا، سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں نئی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈال دینے سے اس کی حیثیت نہیں بدل جاتی، ایسی قانون سازی کی جائے جو معاملات کو حل کی طرف لے جائے، عدالت نے سماعت 11 دسمبر کے لیئے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید