• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا ڈرافٹ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی پہلی “ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی” کا مسودہ منظور کر لیا گیا، سندھ کے اسکولز اور کالجز کے داخلہ فارم میں مرد اور خواتین کے خانے کے ساتھ ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے بھی خانہ شامل کرنے اور اساتذہ کی بھرتیوں کے دروان نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پالیسی کو قانون حیثیت دینے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جاۓ گی۔ اس ضمن میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی, چیف ایگزیکیوٹو ایڈوائیزر فوزیہ خان، ڈائریکٹر نان فارمل ايجوکیشن عبدالجبار مری ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف وگھیو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید