اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان کےوفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی منظوری سے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ان لینڈ ریونیو سروس کے ان تمام افسران کو فوری طور پر ان کے موجودہ عہدوں سے فارغ قرار دیا گیا ہے جن کا تبادلہ یا تعیناتی بورڈ کے نوٹیفکیشن نمبر 2894-IR-I/2024 مورخہ 8 نومبر 2024، نمبر 2895-IR-I/2024 مورخہ 8 نومبر 2024، اور نمبر 2938-IR-I/2024 مورخہ 12 نومبر 2024 کے تحت کی گئی تھی ۔یہ نوٹیفکیشن ان افسران پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے اپنے چارجز پہلے ہی چھوڑ دیئے ہیں۔