• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 ہزار شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ سسٹم میں خود کو رجسٹر کروا لیا

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں آن لان ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے آغاز کے بعد ڈیڑھ ماہ کے دوران 55 ہزار شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ سسٹم میں خود کو رجسٹر کروا لیا۔آن لائن ڈرائیونگ سسٹم کا آغاز 28 ستمبر کو کیا گیا تھا۔اس سہولت کے تحت اب شہری گھر میں اپنا لرنر لائسنس ،نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بنوا سکتے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس حکام کے مطابق ڈیڑھ ماہ کے دوران 54 ہزار 995 افراد نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں خود کو رجسٹر کروایا۔حکام کے مطابق اس دوران 18 ہزار 233 افراد نے لرنر لائسنس کے لیے اپلائی کیا جن میں سے 10 ہزار 61 کو لرنر لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 8 ہزار 172 کی رقم کی ادائیگی التوا میں ہے۔حکام نے بتایا کہ اس دوران 2 ہزار 113 افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے درخواستیں دیں جن میں سے 1 ہزار 260 کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔حکام کے مطابق 4 نومبر سے نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا بھی آن لائن آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 82 افراد نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے درخواستیں دیں جن میں سے 13 کے لائسنس کی تجدید کی گئی جبکہ 69 کی رقم کی ادائیگی التوا میں ہے جس کے بعد انکو بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید