• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس تقسیم کے قومی نیٹ ورک میں لائن پریشر 5 بی سی ایف سے بڑھ گیا

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) بدھ کے روز ملک کے قومی گیس تقسیم کے نیٹ ورک میں لائن پریشر 5 ارب کیوبک فٹ (بی سی ایف) سے بڑھ کر خطرناک حد تک پہنچ گیا، جس سے پورا نظام خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اگر مین پائپ لائن دباؤ کی وجہ سے پھٹ جائے تو اس سے گیس کی فراہمی کا بے مثال بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ موجودہ نومبر 2024 کے مہینے میں، لائن پریشر 5.097 بی سی ایف کی خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پاور سیکٹر نے پاور جنریشن کے لیے RLNG کی کھپت کو کم کر کے 286 ایم ایم سی ایف کر دیا ہے، حالانکہ حکومت نے قطر کے ساتھ RLNG کی فراہمی کے لیے دو طویل مدتی معاہدے کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید