• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنماؤں کا جرگہ، دو فریقوں پر 7 قتل ثابت، ڈیڑھ کروڑ کے جرمانے

سکھر (بیورو رپورٹ) مہر اور جتوئی برادری کے درمیان جاری تنازع کے تصفیہ کے لئے سرکٹ ہاؤس سکھر میں جرگہ منعقد ہوا. پیپلز پارٹی کے رہنما علی گوہر مہر، غوث بخش مہر، ابراہیم جتوئی، عابد جتوئی ودیگر عمائدین نے شرکت کی. جرگہ کا فتوی کریم بخش بڈانی نے پڑھ کر سنایا، جس کے مطابق دونوں فریقین پر7قتل ثابت ہوئے، مہر برادری کے 5 اور جتوئی برادری کے 2افراد کے قتل پر جرمانے عائد کئے گئے. مہر برادری کے4افراد کے خون بہا پر ایک کروڑ اور ایک خاتون کے قتل کا خون بہا 50 لاکھ روپے رکھا گیا، جتوئی برادری پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوا جبکہ جتوئی برادری کے 2افراد کے قتل کے خون بہا پر50لاکھ روپے رکھے گئے. ایک عورت کے اغوا کا جرمانہ 20لاکھ روپے رکھا گیا، فیصلے کی خلاف ورزی یا جھگڑے میں دوبارہ پہل کرنے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا. تصفیہ کے بعد فریقین شیر و شکر ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید