کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مالیاتی اداروں کی مخصوصسیکٹرز میں خریداری سےاتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں131پوائنٹس کا اضافہ 43.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں20ارب 44کروڑ7لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 1.78فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رحجان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100انڈیکس281پوائنٹس کی کمی سے93ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گیا تاہم بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی چند منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس میں579پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتام سے پہلے ایک بار پھر فروخت کا رحجان بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس 130.86 پوائنٹس کے اضافے سے 93355.43پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 46.01 پوائنٹس کے اضافے سے 28930.94 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 101.34 پوائنٹس بڑھنے سے 59809.52 پوائنٹس پر آگیا۔