کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی اداروں میں اہم عہدوں پر موجود افسرا ن کی بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے صفدر علی بھگیو اور ڈی جی ایم ڈی اے نجم الدین سہتو کے نام بھی تبدیل ہونیوالے افسران میں شامل بتائے جاتے ہیں سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شجاعت حسین کی تبدیلی سمیت پی ڈی گجر نالہ اور پی ڈی لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ کی تعیناتی بھی حالیہ تبدیل ہونے والی پالیسی کی وجوہات قرار دی جارہی ہیں ایم ڈی اے میں پی ڈی گجر نالے کے اہم عہدے پر آفاق سعید اور پی ڈی میگا پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ کراچی کے عہدے پر ذولفقار ابڑو کی تعیناتی بھی نئی پالیسی کا حصہ ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں موجود افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور افسران کی ایک ایک کرکے تبدیلیاں کی جائیں گی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل کو بھی اہم ذمہ داریاں دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔