• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 نومبر کے احتجاج کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، عمر ایوب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر ایوب نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کی سیٹ عمران خان سے مشورے کے بعد چھوڑی تھی وجہ یہ ہے کہ میرا95فیصد وقت عدالتوں میں لگ رہا ہے، 24نومبر کے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے محمود خان اچکزئی کو اتھارٹی دی ہوئی ہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں ہمارا اتحاد ہے ،عمران خان اور ہمارے باقی جتنے لوگ ہیں جن کے خلاف غلط مقدمات ہیں ان کو رہا کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر ایوب نے کہا کہ24نومبر کے احتجاج کا مقصد بانی اور کارکنوں کی رہائی ہے۔احتجاج کی کال کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید