اسلام آباد ( اسرار خان ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کے حوالے سے ہدایات کی بار بار عدم تعمیل پر کے الیکٹرک (کے ای) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔بدھ کے روز اعلان کیے گئے اس فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے مسترد شدہ کیسز کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے میں ناکامی سامنے آئی ہے، جو کہ نیپرا کے قوانین اور نیپرا ایکٹ کے خلاف سمجھی جاتی ہے۔یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب متعدد نیٹ میٹرنگ درخواستیں مبینہ طور پر کے ای کی جانب سے اس کے مشترکہ تقسیم کے نظام اور پول ماؤنٹڈ ٹرانسفارمرز (پی ایم ٹیز) پر بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئیں۔