• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان فلڈ مینجمنٹ کی مد میں 5 ارب روپے سے زائد گرانٹ دیگا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) جاپان پاکستان کوانڈس بیس میں فلڈ مینجمنٹ کی مد میں دو ارب 83؍کروڑ ین مالیت کی نئی گرانٹ دے گا۔ ضلع ہری پور میں دریائے سندھ ہری پورمیں پشتے تعمیر کرنے کے علاوہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں45؍ مقامات پررین میٹرزلگائےجائیں گے اس سلسلے میں معاہدے پرجاپانی سفیر اورسیکریٹری اقتصادیات کاظم نیاز نے دستخط کئے۔جاپانی سفیر نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر احد خان چیمہ کی کوششوں کوسراہایہ امداد 5؍ارب 11؍ کروڑ 50؍ لاکھ روپے (ایک کروڑ 85؍ لاکھ ڈالرز) کےمساوی دو سال قبل پاکستان کوملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کاسامناکرنا پڑاتھا۔جاپانی حکومت تعمیر نو کے کاموں میں معاونت کرتے ہوئے گرانٹ فراہم کی پشتوں کی تعمیر سےمقامی آبادیوں اور ان کی اقتصادی نقصانات بچایاجائےگا۔
اہم خبریں سے مزید