کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کے صوبائی بیان میں صوبے کے اہم تعلیمی ادارے بولان میڈیکل کالج کو بند کرنے، طلباء کو ہاسٹل سے زبردستی بیدخل کرکے ان پر تشدد اور گرفتاریوں کے تعلیم دشمن حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے درس و تدریس کا سلسلہ فوری بحال کرکے ہاسٹلز کھولنے اور گرفتار طلباء کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ کالج کی بندش اور طلباء پر تشدد وہاسٹلز سے بیدخلی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس اقدام سے تعلیمی اداروں میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی مداخلت کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے جو صوبے کے طلباء کی جمہوری آواز کو خاموش کرنے کی استعماری پالیسی کا تسلسل ہے۔بیان میں تمام طلباء تنظیموں اور طلبا پر زور دیا گیا کہ وہ ان تعلیم دشمن اقدامات اور پالیسیوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوکر آواز بلند کریں۔