کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر پروفیسر فیصل ندیم اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد غوث صابری سے ملاقاتیں کر کے 21نومبر کو کراچی میں منعقد ہونیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔