• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی غفلت اور لاپرواہی‘ ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہو گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انتظامی لاپرواہی اور غفلت کے باعث 2019ء کے بعد پہلی بار ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 6ہزار سے بڑھ گئی۔ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 69کنفرم مریضوں کے باعث اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد 6055ہو گئی ہے۔ اب تک سرکاری طور پر 11اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ 184ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بینظیر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 37، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 10، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 5، ہولی فیملی میں 54جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد 78ہے۔ پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ، چک جلال الدین، کلیال، ڈھوک منشی، رحمت آباد، مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساؤتھ، گرجا، کوٹھہ کلاں، لکھن، گنگال، دھمیال، لودھراں وغیرہ سے 28 مریض لائے گئے۔ 16راولپنڈی کینٹ، تین چکلالہ کینٹ، 15 میونسپل کارپوریشن، مری ایک، ٹیکسلا تین، کلر سیداں اور گوجر خان سے ایک ایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 5ہزار 796افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ 3492کے چالان، 1890 کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئیں جبکہ 2کروڑ 27لاکھ 13ہزار514 روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید