اسلام آباد (جنگ نیوز) ماہرین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سموک فری اسٹیٹس حاصل کرنے کے لئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے جو کہ سرکاری طور پر دنیا کا پہلا اسموک فری ملک بن گیا ۔ ارادا پاکستان (دی انیشی ایٹو آن رسک ریڈکشن اینڈ ڈیپنڈیبل آلٹرنیٹیو) کے مطابق سرکاری طور پر تمباکو نوشی سے پاک پہلا ملک بن کرسویڈن نے تاریخ رقم کر دی ،سویڈن نے یہ تاریخی سنگ میل یورپی یونین کے ہدف سے 16 سال قبل ہی طے کر لیا جب کہ زیادہ تر ساتھی ممالک اس سنگ میل سے بڑے مارجن سے پیچھے رہ گئے ،سویڈن کی تمباکو نوشی سے پاک حیثیت دنیا بھر کے پالیسی سازوں کے ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے۔