اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر چار سالہ بچہ میٹرو بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق ریحان نامی بچہ والدین کے ہمراہ بس سے اترا اور ٹریک پر گر گیا ٹریک پر گرنے کا ڈرائیور کو پتہ نہ چلا اور بس چلا دی، بچے کی نعش لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے لواحقین نے میٹرو بس انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے اور والدین سے قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی لے لی گئی ہے۔