راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، منسٹر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن حکومتِ پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کی ہدایت کی روشنی میں طلباء و طالبات کو جدید سہولیات تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کی طرف سے میسر کی جارہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انقلابی اقدام کی طرف جارہے ہیں۔ طلباء و طالبات کو آن لائن مائیگریشن سر ٹیفکیٹ(NOC) اور اسناد کی ویری فیکیشن کیلئے بورڈ آفس آنے کی ضرورت نہیں اب وہ اپنی دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی عدنان خان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے طلباء و طالبات اپنی رقم 1-بل، ایزی پیسہ، یا جاز کیش کے ذریعے اپنے PSID کے ذریعے ادا کریں۔ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، فارم یا ادائیگی کی رسید کی ہارڈ کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ کی دستاویز تیار ہونے کے بعد آپ کو ایک SMS اطلاع موصول ہوگی۔ فراہم کردہ لنک کا استعمال کرکے اپنا دستاویز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں:لنک کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی وقت اپنی درخواست کی حیثیت کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولت مورخہ18نومبر 2024بروز سوموار سے شروع کر دی جائے گی اور طلباء و طالبات اپنے مائیگریشن سر ٹیفکیٹ(NOC) اور ویرفیکیشن آن لائن فیس جمع کروانے کے بعد لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ نیز جاری کر دہ دستاویزات پر QRکوڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے کسی بھی دستاویزات کو QRکو ڈ کی مدد سے IBCC یا کوئی بھی ادارہ تصدیق کر سکتا ہے۔ مز