• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعہ کے روز اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد طارق فضل چوہدری، راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی سی آئی سی ٹی اور متعلقہ ونگز کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اراکین پارلیمنٹ کو سی ڈی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں خوش آمدید کہا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مؤثر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری منصوبوں اور شہر کی ترقی میں اسلام آباد کے پارلیمنٹیرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے. اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور شہریوں کی فلاح کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے مختلف اقدامات کی حمایت کا عہد کیا. انہوں نے سی ڈی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شہر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں.ملاقات میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان منصوبوں کو مکمل کرنےکیلئے فنڈز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید