• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم راولپنڈی کی ایکوائر کی جانیوالی 14ہزارکنال سے زائد اراضی کیلئےبھی ایوارڈ کا اعلان

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) دادوچھا ڈیم میں راولپنڈی کی ایکوائر کی جانے والی اراضی کے لئےبھی ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تحصیل راولپنڈی میں14ہزار373کنال 19 مرلہ اراضی کی قیمت چار ارب4کروڑ 86لاکھ16 ہزار139روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سٹرکچرز کا معاوضہ اسیسمنٹ کےبعددیا جائے ہوگا۔ کلر سیداں کی1820کنال15مرلہ اراضی کی ایکوزیشن کیلئے 41کروڑ10لاکھ 53ہزار541 روپے کا ایوارڈ اعلان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مکمل ایوارڈ چھ ارب58کروڑ88لاکھ 94ہزار945 روپے کے لگ بھگ ہے۔ دادوچھا ڈیم کیلئے کل اراضی16ہزار193اعشاریہ34مرلہ اراضی ایکوائر کی گئی ہے ۔راولپنڈی کے موضعات منگوٹ،ملک پور عزیزال،دادوچھا،خان پور،داڈر مرزا،داڈر نجار،مغل خاص میں اراضی لی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید