• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ سکیم تھری پارک میں آوارہ افراد کی بہتات‘ خواتین کا جانا محال

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ چکلالہ اسکیم تھری میں واقع نور پارک میں آوارہ گرد افراد اور چور اچکوں کی وجہ سے خواتین‘ بچوں اور بزرگوں کا پارک میں جانا محال ہو گیا۔ اس فیملی پارک میں آوارہ گردوں کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے جو رات گئے خواتین کو حراساں کرتے ہیں۔ بڑی تعداد میں بعض افراد منشیات کا بھی استعمال کرتے ہیں جس پر خواتین اور شریف فیملیاں اپنے بچوں کو پارک میں لے جانے سے کترانے لگی ہیں۔ نوجوان پارک میں رات گئے تک کرکٹ کھیلتے اور گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔ ایسے آوارہ گرد لوگوں کی وجہ سے علاقہ میں چوریاں بھی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ علاقہ کے رہائشیوں نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ پارک کو صرف خواتین بچوں اور فیملی کیلئے مختص کیا جائے اور درختوں پودوں سمیت واکنگ ٹریک کی بھی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید