• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن سکواڈ کے چار اہلکاروں کو نوکری سے فارغ اور ایک معطل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ کے چار اہلکاروں کو نوکری سے فارغ اور ایک کو معطل کر دیا گیا ہے بلا اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں کانسٹیبل شایان ، احسان اللہ ،محمد آویز ، فتح اکبر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، کانسٹیبل فیضان کو معطل کر کے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا، کانسٹیبل فیضان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہے، کانسٹیبل فیضان نو تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں زیر تفتیش ہے،کانسٹیبل فیضان کسی بھی انکوائری میں شامل نہ ہوا تو حتمی نوٹس جاری کر کے معطل کر دیا گیاایس پی ڈولفن نے تمام اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید