• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دھواں چھوڑ کر فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں جمعہ کو اس بات پر غور کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کو سموگ سے کیسے بچایا جائے،؟ اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک، ڈائریکٹر ایکسائز اور اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے ، سب سے پہلے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا،شرکاء نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف بھی سخت کی منظوری دی،کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا، ڈی سی نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کاروائیاں تیز کریں، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس کنٹرول کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، فضائی آلودگی پر شہریوں کے ساتھ مل کر قابو پائیں گے، فضائی آلودگی کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید