اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے ملک گیر آپریشنز کے دوران 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےقتل مقدمے میں مطلوب 2اشتہاری علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کےا لاہور منتقل کر دیا۔ ڈیرہ اے ٹی ایم کیس کے ملزم عرفان خان کو بھی دھر لیا گیا۔ بھیک مانگنے والے 9 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے جن میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی ، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں۔ جعلی دستاویزات پر اللہ بخش کو گرفتار کر لیا گیا۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کا اہم ملزم شہزاد محمد شا کر گرفتار جبکہ انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ پر خاور یاسین کو گلیانہ روڈ کھاریاں سے گرفتار کر لیا گیا۔