راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 میں گزشتہ روز ضمنی الیکشن ہوا ۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر راولپنڈی کینٹ حیدر شجاع نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامی و حفاظتی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے مانیٹرنگ ،پولنگ بوتھ کا بھی جائزہ لیا اور پولنگ اسٹیشنز پر ضروری سہولیات کو برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس سے بات چیت بھی کی اوران کو درپیش کسی بھی قسم کے مسائل حل کرنے کےلیئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ضمنی الیکشن میں آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق محمود راجپوت نے2011 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329ووٹ حاصل کیئے، پیرزادہ محمد زیشان علی نے 1284 ووٹ حاصل کیئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900ووٹ حاصل کیئے۔ اس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق محمود راجپوت 2011 ووٹ لے کر فتح یاب قرار پائے جو کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 کے نئے ممبر منتخب ہوئے ۔ریٹر ننگ آفیسر حیدر شجاع نے شفاف اور کامیاب الیکشن کے انعقادپر ضلعی انتظامیہ،پولیس اورکینٹ بورڈ کے تعاون کو سراہا۔