اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا۔ پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا، ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ و دیگر انتظامی اقدامات سے بہتر کیاجائیگا،11 محکموں میں رائٹ سائزنگ مکمل ہوگئی،5 میں جاری ہے، آئی ایم ایف وفد کا مقصد اعتمادسازی تھا، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا اور ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔آئی ایم ایف وفد کے دورے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور با مقصد رہے، آئی ایم ایف سے ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی۔