• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات، سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار شہید، 6 دہشت گرد بھی مارے گئے

کوئٹہ ، اسلام آباد ( نمائندہ جنگ،نامہ نگار خصوصی ، مانیٹرنگ نیوز)قلات جوہان میں سیکورٹی فورسز کی شاہ مردان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ، سات اہلکار شہید جبکہ 18اہلکارزخمی ہوگئے، حملے کو ناکام بنانے کے دوران 6دہشتگرد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوئے، سیکورٹی فورسز کا آپریشن رات گئے تک جاری رہا،دہشتگردوں کا دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کیا ،جوانوں کی جوابی کارروائی، کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ،BLA نے ذمہ داری قبول کرلی ،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں واقعہ سیکورٹی فورسز کی شاہ مردان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب حملے کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی دستی بم اور راکٹ مارے تاہم چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی فورسزکے جوانوں جرات اور بہادری سے جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا ،حملے میں سیکورٹی فورسز کے سات جوان، نائیک بخت زمین، لائس نائیک غلام اسحاق، لائس نائیک عبدالقدیر، سپاہی علی عباس، سپاہی وقاص احمد، سپاہی ثاقب الرحمٰن،سپاہی رضوان احمد جان شہید جبکہ صوبیدار اللہ نواز ٗ نائیک اسماعیل ٗ لانس نائیک اختر عباس ٗ. سپاہی غفران ٗ سپاہی مستری خان ٗ. سپاہی عامر علی ٗ سپاہی وحید اللہ ٗ. سپاہی زبیر احمد ٗ سپاہی عمرٗ. سپاہی شریف ٗ سپاہی انیس ٗ سپاہی رمضان ٗ سپاہی پیر محمد ٗ سپاہی عطاء اللہ ٗسپاہی محمد آصف سمیت 18جوان شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز ٗ پولیس ٗ لیویز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےلیا،میتوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کیا جبکہ سیکورٹی فورسز کا جوہان سمیت قلات کے مختلف علاقوں میں آپریشن تاحال جاری ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے رپورٹر کو بھیجی ای میل میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلات کے جنرل ایریا شاہ مردان میں 15اور 16نومبر کی درمیانی شب ہوئے اس حملے کو ناکام بنانے کے دوران 6دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 4زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید