• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعلہ بیان کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کیلئے پریس سیکرٹری نامزد

اسلام آباد(فاروق اقدس)نو منتخب امریکی صدر اپنے دوسرے دور صدارت میں اپنی ٹیم کی تقرری کے لیے اپنے اندرونی حلقے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے 27 سالہ شعلہ بیان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کے لیے پریس سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پچھلے برسوں میں خوب جارحانہ وفاداری کے ساتھ ٹرمپ کے دفاع میں خدمات انجام دی ہیں۔27 سال کی عمر میں پریس سیکرٹری بننا اعزاز کی بات ہے، وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر سیکرٹری، ہیں،صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں وہ اسسٹنٹ پریس سیکرٹری کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ وہ اپنی تقریروں، انٹرویز اور نیوز بریفنگ میں آزادنہ طور پر اور بغیر کسی لگی لپٹی کے دو ٹوک انداز میں ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کرتی رہی ہیں۔واضح رہے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کی ذمہ داری کا مطلب یہ ہے کہ وہ امریکی عوام کو صدر کی سرگرمیوں سے، فیصلوں اور پالیسیوں سے اچھی طرح باخبر رکھے اور اعتماد میں لیتا رہے اور اس دوران صدر کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے دے۔لیویٹ کے لیے اس ذمہ داری کے دوران اپنی ساکھ کو مضبوط رکھتے ہوئے رپورٹرز کو اطلاعات کی فراہمی اور صدارتی ترجیحات سے باخبر رکھنا ضروری ہوگا۔ تاہم صدر کے ساتھ وفاداری کو بھی غیرمعمولی طور پر اہمیت حاصل ہوگی۔27 سال کی عمر میں پریس سیکرٹری بننا ان کے لیے ان معنوں میں ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اب تک سب سے کم عمر پریس سیکرٹری ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید