اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ،چار کروڑ 36لاکھ کی پشتو ، 3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی زبان سندھی ، 2کروڑ 88 لاکھ آبادی کی ماں بولی سرائیکی ،2کروڑ 22لاکھ کی اردو ، 81 لاکھ آبادی کی مادری زبان بلوچی،پاکستان بیورو آف سٹیٹیسٹکسں (ادارہ شماریات پاکستان ) نےچاروں صوبوں اور ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی اور چار کروڑ 36لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے۔ 3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 2کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی اور 2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے جبکہ ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہے۔ 55 لاکھ 90 ہزار افرادکی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78 ہزار آبادی کی مادری زبان براھوی، 10 لاکھ 39ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور دو لاکھ 74ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے