• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکو، وزیراعلیٰ سندھ کے بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے اعلان پر دستخط

باکو(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچے اور نوجوان نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں بلکہ ایک پائیدار مستقبل بنانے میں ہمارے سب سے بڑے اتحادی بھی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 29 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے پاکستان پویلین میں یونیسیف کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک اہم اعلان پر دستخط کیے، جس میں بچوں، نوجوانوں اور موسمیاتی کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ اقدام مستقبل کی نسلوں کو ترجیح دینے والی موسمیاتی اسمارٹ پالیسیوں کے نفاذ کے لیے سندھ حکومت کے عزم پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ بچے اور نوجوان نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں بلکہ ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں ہمارے سب سے بڑے اتحادی بھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ بچوں پر مبنی موسمیاتی حکمت عملیوں کے ذریعے قابو پانے والی صلاحیت کیلئے کوشاں ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وعدوں کے خاکے میں آب و ہوا کیلئے مضبوط تعلیمی نظام تیار کرنا، آب و ہوا کے حل کیلئے نوجوانوں کی قیادت میں ایڈوکیسی اور اختراع میں سرمایہ کاری، بچوں اور خاندانوں پر توجہ مرکوز کرنے والے آفات کی تیاری اور بحالی کے اقدامات کو فروغ دینا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کو حالیہ برسوں میں اہم موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں تباہ کن سیلاب اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت شامل ہے۔ نتیجتاً موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے پاکستان سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت اپنے موسمیاتی ایجنڈے میں گرین انرجی کے حل، پائیدار زرعی طریقوں اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے والی صلاحیت سازی کو شامل کرنے کیلئے عمل پیرا ہے۔

اہم خبریں سے مزید