• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن مؤثر بنانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی میں مزید3 افسران شامل

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرنداز( KARANDAZZ) پاکستان کے ساتھ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے معاہدے کے تحت اور 19 مارچ 2024 کو جاری نوٹیفکیشن نمبر 0674-آئی آر-آئی/2024 میں ترمیم کرتے ہوئے اسٹیئرنگ کمیٹی میں مزید افسران شامل کر دیئے ۔ اس ترمیم کے مطابق کمیٹی میں تین نئے ارکان شامل کئے گئے ہیں جن میں ممبر (آئی آر آپریشنز)، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد، ممبر (کسٹمز آپریشنز)، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر) اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن) ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید